محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائیزر چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم گھروں میں فاقہ کشی

جمعرات 31 مئی 2018 17:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائیزر چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم گھروں میں فاقہ کشی ہے بچے عید کیسے کریں گے ملازمین کو فکر کھانے لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبودآبادی جیکب آبادکے میل موبلائیزرز کو چار ماہ کی تنخواہ نہیں ملی ہے جس کے باعث میل موبلائیزر سخت پریشان ہیں گھروں میں فاقہ کشی کا راج ہے اور رمضان المبار ک سمیت بچوں کی عید کیسے ہوگی ملازمین کو فکر کھائے جارہی ہے اس حوالے سے رجب علی ،دوست محمد ،محمد علی اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ صرف جیکب آبادمیں ملازمین کو اس طرح تنگ کیاجارہاہے پورے سندھ میں پاپولیشن کے ملازمین کو تنخواہیں دی گئی ہیں ہمیں محروم کیاگیاہے ڈی پی ڈبلیو اس کا ذمیدارہے 28سے زائد ملازمین 8ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں یہ زیادتی ہے نوٹس لے کر جلد تنخواہیں جاری کی جائیں بصورت دیگر احتجاجاًخودسوزی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں