جیکب آباد،پیپلزپارٹی کے پاس امیدوار زیادہ اورنشستیں کم ٹکٹ کس کوملیں گی فیصلہ کرنے میں مشکلات

ضلع جیکب آبادکی ایک قومی اور تین صوبائی نشستوںسمیت کل چارحلقوں کے لیے امیدواروں کی تعداد زیادہ فیصلہ کرنے میں مشکلات ذرائع

جمعرات 31 مئی 2018 20:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) ضلع جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی کے پاس امیدوار زیادہ اورنشستیں کم ٹکٹ کس کوملیں گی فیصلہ کرنے میں مشکلات تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آبادکی ایک قومی اور تین صوبائی نشستوںسمیت کل چارحلقوں کے لیے امیدواروں کی تعداد زیادہ فیصلہ کرنے میں مشکلات ذرائع کے مطابق گڑھی خیروکی صوبائی نشست کے لیے سابق صوبائی وزیر میر ممتازجکھرانی امیدوارہیں جبکہ اسی نشست پر سابق رکن صوبائی اسمبلی میر غلام محمد شہلیانی بھی اسی حلقے میں کھڑے ہونے کے لیے بضد ہیں اس طرح جیکب آبادکی صوبائی سیٹ پرسردار منظورخان کے بیٹے میر زیب خان پہنور امیدوارہیں جبکہ اسی حلقے سے پی پی کے ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری اورجکھرانی خاندان کا ایک فرد کھڑاہوگا کھوسہ برادری سے سابق ڈی آئی جی میر نادر خان کھوسو اورسابق ایم پی اے راجہ رحیم کھوسونے بھی پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے اب فیصلہ پارٹی کوکرناہے اسی طرح ٹھل میں ڈاکٹرسہراب سرکی اورمیر طاہر خان کھوسو امیدوار تھے لیکن میر طاہر خان کھوسہ ٹکٹ نہ ملنے کے یقین کے بعد پی پی کو چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ میر غلام محمد شہلیانی اور میرمنظورخان پہنور کافیصلہ کیاہوگا وہ وقت ہی بتائے گا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں