جیکب آباد، پی پی کے نامزد امیدواروں نے جلوس کی صورت میں آر او آفس پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پیر 11 جون 2018 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پی پی کے نامزد امیدواروں نے جلوس کی صورت میں آر او آفس پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقے این اے 196پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر اعجازحسین جکھرانی ،صوبائی حلقہ پی ایس ون جیکب آبادکے نامزد میر زیب خان پہنور نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سہراب سرکی ،سردارمنظورخان پہنور ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری سمیت کارکنان اورحامیوں کے ہمراہ جلوس کی صورت میں رٹرننگ افسر کے پاس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی پی امیدوار کے ہمراہ تحریک انصاف کے میر خالد خان جکھرانی بھی تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر ممتازجکھرانی نے گڑھی خیرو کے صوبائی حلقہ پی ایس تھری پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ایس ون پر پاکستان تحریک انصاف کے اسلم ابڑواور میر راجہ خان جکھرانی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں