جیکب آبادسی آئی اے پولیس کی کاروائی،58 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ایرانی ڈیزل کی مالیت49 لاکھ روپے ہے

پیر 11 جون 2018 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سی آئی اے پولیس کی کاروائی،58 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ایرانی ڈیزل کی مالیت49 لاکھ روپے ہے،پولیس تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے -3 سب انسپیکٹر منظور احمد ڈومکی نے چیکنگ کے دوران تھانہ صدر کی حدود جمالی واہ باے پاس کے نزدیک ایک ٹرالر نمبر ٹی ایل ایم 218 کی تلاشی لیتے ہوے 295 ڈرموں میں 58 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

برآمد کئے گئے ایرانی ڈیزل کی مارکیٹ مالیت 49 لاکھ روپے ہے پولیس نے ضروری قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے 58 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں