ْجیکب آباد، میر نادر خان کھوسو نے پی ٹی آئی امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

منگل 12 جون 2018 21:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) جیکب آبادمیں پی پی کو جھٹکا پی پی کے میر نادر خان کھوسو نے پی ٹی آئی امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں جیکب آبادمیں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اورنئی نئی تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں جیکب آباد میں پی پی کے میر نادر خان کھوسونے پی ٹی آئی امیدواروں کی غیر مشرو ط حمایت کااعلان کردیاہے جس سے پی پی کو جیکب آبادمیں زوردارجھٹکا لگاہے اور ان کے اعلان سے پی پی میں بغاوت شروع ہوگئی ہے گذشتہ شب سابق نگراں وزیراعظم اوراین اے 196کے امیدوار محمد میاں سومرو پی ایس تھری کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو اورپی ایس ون کے اسلم ابڑ و ،پی ایس ٹو کے طاہر کھوسونے میر نادرخان کھوسو سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی جس کے بعد میر نادرخان کھوسونے پی ٹی آئی امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اورکہاکہ میراپوراخاندان اب محمد میاں سومرو اور سردار سخی عبدالرزاق کھوسوکے ساتھ ہے ان کی بھرپور حمایت کرتاہوں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں