سابق نگراں وزیر عظم محمد میاںسومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کی قیادت میں خواتین ریلی کا انعقاد

بدعنوان حکمرانوں کے احتساب کامطالبہ جیکب آباد میں بدعنوانی کرنے والوں کو احتساب کے لیے آج شہر کی عورتیں سڑکوں پر نکل آئیں شہر کو بربادکرنے والے معافی کے حقدارنہیں اب وہ جیل کی ہواکھائیں گے، ملیحہ سومرو کا خطاب

جمعرات 28 جون 2018 19:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) جیکب آبامیں تحریک انصاف کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں ،شہر کاگشت ، بدعنوانوں کا احتساب کرنے کامطالبہ شہر کو برباد کرنے والوں کو اب جیل میں ہوںگے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکوبچانے کے لیے خواتین سڑکوں نکل آئیں پاکستان تحریک انصاف لیڈیزونگ کی جانب سے ایک زبر دست ریلی ضلع کونسل روڈ سے سابق نگراں وزیر عظم محمد میاںسومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کی قیادت میں نکالی گئی جس میں زبیدہ جکھرانی ،زویا سومرو،رازخان پٹھان سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پارٹی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور کرپشن کرنے والوں اورشہرکو تباہ کرنے والوں کے خلاف شدید نعریبازی کی اورڈی سی چوک پہنچے جہاں ریلی ایک جلسے کی صورت اختیار کرگئی ایک بڑے جلسہ عام سے ملیحہ سومرونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد میں بدعنوانی کرنے والوں کو احتساب کے لیے آج شہر کی عورتیں سڑکوں پر نکل آئیں شہر کو بربادکرنے والے معافی کے حقدارنہیں اب وہ جیل کی ہواکھائیں گے ریلی کامقصد شہر اورشہریوں کو کرپٹ عناصرسے نجات دلاناہے تاکہ عوام خوشحال ہواورشہر ترقی کرے ،انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاکہ جیکب آباد میں ہونے والے اربوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لیں اورنیب کاروائی کرے جمس اور فراہمی آب کے منصوبے کے تباہ کردیاگیاہے شہریوں کو پینے کے پانی کے لیے ترسایا جارہاہے اسپتال میں مریضوں کو ادویات تک نہیں ملتی انشاء اللہ شہریوں کو ظالموں سے نجات دلائیں گے عوام محمد میاں سومرو کے ہاتھ مضبوط کریں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو بنجر بنادیاہے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن کاکوئی پرسان حال نہیں ،عوام اب تبدیلی چاہتی ہے انہوںنے کہاکہ عوام پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اور 25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں کامیاب ہوکر شہریوںکی مثالی خدمت کریں گے پہلے بھی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں