متحدہ مجلس عمل کی جانب سے کالا باغ ڈیم اورپانی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 28 جون 2018 20:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کی جانب سے کالا باغ ڈیم اورپانی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا سخت نعرے بازی تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے کالاباغ ڈیم اور سندھ میں پانی کی قلت،ڈاکٹر عافیہ کی آزادی کے لیے ضلعی دفتر سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ایم ایم اے کے ضلعی صدر اور این اے 196پر نامزد امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالجبار رند،حاجی عباس بنگلانی،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،مولانا عابد ابڑو، تاج محمودامروٹی،بقامحمد چھجن،ابراہم برڑو،ہمت علی بروہی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین شاہی بازار،بھٹائی بازار،قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے اور شدید نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی ان کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالا باغ ڈیم ملک کے چاروں صوبوں کا ٹھکرایا ہوا منصوبہ ہے اس مرے ہوئے گھوڑے میں دوبارہ جان ڈالی جارہی ہے ایسا کرنا بند کیاجائے 1991کے معاہدے اور چشمہ جہلم لنک کینال کے وعدے پر عمل نہیں کیاجارہاپانی کی قلت کے باعث سندھ کی 40لاکھ ایکڑ زمین تباہ ہورہی ہے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہ دینے کی وجہ سے لاکھوں افراد تباہ حال ہوگئے ہیں سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے ایک ماہ سے بیج جل رہے ہیں پورے سندھ میں زرعی اور پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے کروڑوں عوام تڑپ رہی ہے پر کچھ قوتوں کی جانب سے کالاباغ ڈیم کا راگ الاپنا شرمناک عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ امریکی قیدمیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے انسانیت سوز سلوک اختیارکیاگیاہے انہیں جنسی ہراساں کیاجارہاہے انہوں نے ترکی میں طیب اردگان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی متحدہ مجلس عمل کامیابی حاصل کرکے امن اورخوشحالی لائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں