الیکشن میں شفا فیت بڑا مشکل ہے میں ا حتجاج کے تحت الیکشن لڑ رہا ہوں، اپنے سیاسی جانشین اور عزیزواقارب کے لیئے میں کافی الیکشن لڑا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ جورفتار چل رہی ہے،میر منظور خان کھوسہ

جمعرات 28 جون 2018 23:46

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) الیکشن میں شفا فیت بڑا مشکل ہے میں ا حتجاج کے تحت الیکشن لڑ رہا ہوں، اپنے سیاسی جانشین اور عزیزواقارب کے لیئے میں کافی الیکشن لڑا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ جورفتار چل رہی ہے، گفتار کچھ اور ہے رفتار کچھ اور الیکشن کوئی بھی آسان نہیں ہوتا اور سیاست میں کسی کاکوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم میرظفراللہ خان جمالی نے تحریک انصاف نصیرآباد کے ڈویڑنل صدر میر منظور خان کھوسہ کی رہائش گاہ ڈیرہ اللہ یار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے حلقہ پی بی 13ڈیرہ اللہ یار میں پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے فرزند میر عمرخان جمالی کے حق میں انہیں دستبردار ہونے کی درخواست کی جس پر میر منظور خان کھوسہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کارکنوں عزیزواقارب دوستوں اور اپنے انتخابی حلقے کے دوستوں سے باہمی صلاح ومشورے کے بعد ان کے بیٹے کے حق میں دستبردار اس شرائط پرہوگئے کہ وہ ڈیرہ اللہ یار کے عوام اور شہر کی فلاح وبہبود کے لیئے کام کریں گے وہ میر عمرخان سے نہیں آپ میر ظفراللہ خان جمالی سے جواب دہ ہوں گے میر ظفراللہ خان جمالی نے انکی شرائط کی منظوری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے بلوچستان کو سی پیک کانام تو دیا ہوا ہے لیکن گزشتہ حکومت کے پانچ سالہ ادوار میں دیگر صوبوں کی نسبت بہت ہی کم حصہ دیا گیا ہے جوکہ بہت ہی مایوس کن ہے سی پیک میں بلوچستان والوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا کرتا دھرتا?ں نے اپنے پراپٹیز اور اپنے کھاتے کھولے ہوئے ہیں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہوا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کوئی بولتا ہی نہیں توسنے گاکون جوبولتا ہے کہتے ہیں کہ پاگل ہوگیا ہے اور بدماشی کررہا ہے اور پھر اتفاق سے یہ سب میرے گلے پڑجاتا ہے انکا مزید یہ کہنا تھا کہ اب بھی دریائے سندھ میں پانی کم ہے انڈیا پانی پی رہا ہے ڈیم بنارہا ہے اس وقت کی مرکزی حکومتیں کیوں سورہی تھیں کہ نریندر مودی کیا کہہ رہا ہے کسی کی ذاتی دوستی پر ملک کے تقدس کاخیال کسی کو نہیں آیا زمہ داران سے باز پرس کی جائے انہیں سزائیں دی جائیں یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے عمران خان نے بیڑہ اٹھایا ہوا ہے دیکھتے ہیں کس حد تک کامیاب ہوجاتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل ضیائ الحق نے چاروں صوبوں سے اجازت لی تھی کہ کالا باغ ڈیم کو بننے دو اس وقت میں منسٹر تھا گورئمنٹ پاور کا 1985-86میں بات صرف یہ تھی کہ ضیائ خود پہل کرتے اور مشرف کو بھی موقع میسر تھا روکنے والا کوئی نہیں تھا بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی ذمہ داری لینے کے لیئے تیار ہی نہیں ہے وہ کسی بھی وزیراعظم کے گلے میں ڈالنا چاہتے تھے اگروہ اس وقت بن جاتا توآج یہ حشر نہ ہوتا وجہ یہ تھی جونیجو نے انکار کیا میں نے آرام سے استیفیٰ دے دیا اور گھرچلاآیا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جسکو آپ بہتر سمجھیں اسکو ووٹ دیں این اے 261 جعفرآباد وصحبت پور کے لیئے سابق صوبائی وزیر میرخان محمد جمالی اور پی بی 13ڈیرہ اللہ یارکے لیئے سابق تحصیل ناظم میر عمرخان جمالی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ پی بی 14اوستہ محمد کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں