جیکب آباد،جمس میں ڈائیلاسز سینٹر شروع ہوگیا پہلے روز تین مریضوں کا ڈائیلاسز کیا گیا

جمعہ 29 جون 2018 16:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) جمس میں ڈائیلاسز سینٹر شروع ہوگیا پہلے روز تین مریضوں کی ڈائیلاسز کی گئی :ڈائریکٹر جمس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جمس)ڈائیلاسزیونٹ شروع کردیاگیاہے پہلے روز عبدالخالق ابڑوسمیت تین مریضوں کی ڈائیلاسزکی گئی یہ بات ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری نے صحافیوں کو بتائی ان کا کہناتھاکہ ڈائیلاسزکی رجسٹریشن کے لیے مریض روزانہ روم نمبر 15میں آکر مریض کو رجسٹر کروائیں جن کا معائنہ متعلقہ نیورولاجسٹ جمعہ اورہفتہ دن 2بجے سے شام 5بجے تک کیا جائے گا ،انہوںنے بتایاکہ الیکشن کے بعد جمس میں ایمرجنسی وارڈ بھی شروع کردیاجائے گا سلیکشن بورڈ کے ممبر کی کمی کی وجہ سے جمس میں بھرتیاں نہیں ہوئیں سلیکشن بورڈ کے سابق ایم پی اے زیب خان پہنوررکن تھے اب نئے بورڈ کے لیے کوشش کی جارہی ہے واضح رہے کہ میڈیاکی جانب سے سول اسپتال میں سالوں سے بند ڈائیلاسز وارڈ کی خبریں شائع کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں