پولیس اہلکار کی غنڈہ گردی مفت سامان نہ دینے پر دکاندار پر تشدد، مارپیٹ کرتے ہوئے مددگارسینٹرلے گئے دکانداروں کا احتجاج

جمعرات 5 جولائی 2018 16:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پولیس اہلکار کی غنڈہ گردی مفت سامان نہ دینے پر دکاندار پر تشدد مارپیٹ کرتے ہوئے مددگارسینٹرلے گئے دوکانداروں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ٹنکی روڈ پر واقع موٹرسائیکل سوار دوپولیس اہلکاروں نے مف سامان نہ دینے پر آٹوزکے دوکاندار انیل کمار پرسخت تشدد کیا اورمارپیٹ کرتے ہوئے مددگارسینٹر لے گئے ایسی اطلاع پردوکاندار بڑی تعداد میں مددگار سینٹر پہنچے جس پر گرفتاردوکاندارکو آزاد کیاگیاواقع کے خلاف آٹوزیونین کے دوکانداروں نے پولیس کی زیادتی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اورنعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں دھرناد ے کرروڈ بلاک کردیاگیا مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ دوکاندارپر تشد دکرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں