جیکب آبادپولیس اہلکار کی غنڈہ گردی مفت سامان نہ دینے پر دوکاندار پر تشدد

مارپیٹ کرتے ہوئے مددگارسینٹرلے گئے، واقعہ پر دوکانداروں کا احتجاج

جمعرات 5 جولائی 2018 23:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) پولیس اہلکار کی غنڈہ گردی مفت سامان نہ دینے پر دوکاندار پر تشدد مارپیٹ کرتے ہوئے مددگارسینٹرلے گئے دوکانداروں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ٹنکی روڈ پر واقع موٹرسائیکل سوار دوپولیس اہلکاروں نے مف سامان نہ دینے پر آٹوزکے دوکاندار انیل کمار پرسخت تشدد کیا اورمارپیٹ کرتے ہوئے مددگارسینٹر لے گئے اطلاع پردوکاندار بڑی تعداد میں مددگار سینٹر پہنچے جس پر گرفتاردوکاندارکو آزاد کیاگیاواقع کے خلاف آٹوزیونین کے دوکانداروں نے پولیس کی زیادتی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اورنعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں دھرناد ے کرروڈ بلاک کردیاگیا مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ دوکاندارپر تشد دکرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں