جیکب آبادمیں آلودہ پانی کے استعمال سے نیگیلریا مرض پھیلنے لگا ایک عورت جاں بحق

جمعرات 5 جولائی 2018 23:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں آلودہ پانی کے استعمال سے نیگیلریا مرض پھیلنے لگا ایک عورت جاں بحق تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں آلودہ پانی کے استعمال سے یرقان کے بعد نیگیلریا مرض بھی پھیلنے لگاہے فیملی لائین محلہ کی رہائشی خاتون نیگیلیریامرض میں مبتلاہوکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے واضح رہے کہ پرویزمشرف کے دورمیں جیکب آبادکو فراہمی آب کا میگاپروجیکٹ دیاگیاجسے تباہ کردیاگیااب یوایس ایڈ کے تعاون سے فراہمی آب کامنصوبہ شروع کیاگیاہے جو تین سال سے تعطل کاشکارہے اوراپنے مقررہ معیادکے اندر یوایس ایڈ مکمل کرنے میںناکام گیاہے جس کے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبورہیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں