الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈی آر او آفتاب احمد لون

جمعہ 6 جولائی 2018 20:05

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) ڈسٹر کٹ ریٹرنگ آفسیر جعفرآباد و سیشن جج آفتاب احمد لون نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی کو بھی دھاندلی کرنے کی اجاز ت نہیں دی جاسکتی، دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، الیکشن کو صاف و شفاش بنانے کے لئے پاک فوج کے جوان پولنگ کے اندر اور باہر تعینات کئے جائے گئے ، جبکہ پاک فوج کے ساتھ ساتھ ایف سی ، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے بھی خصوصی دستے تعینات ہوگئے امیدور ہر حال میں ضابط اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ، جس بھی امیدوار کو شکایات ہو وہ برائے راست ڈی آار او سے رابطہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ ریٹرنگ آفسیر جعفرآباد و سیشن جج آفتاب احمد لون نے زیر صدارت میں منعقدہ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر ذاکر حسین ناصر ، ایس ایس پی ایاز بلوچ،آر اوز رحی مداد خلجی ،محمد اشرف بلوچ، محمد ہارون مینگل ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر چھتوخان ، قو می اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں سابق وزیر اعلیٰ میر جان محمد خان جمالی ،میر خان محمد خان جمالی ، میر فائق علی خان جمالی ، میر فاروق خان جمالی ، سابق سینیٹر سہراب خان کھوسہ ،میر عمر خان جمالی ، میر نذیر احمد کھوسہ ، میر حسن ساسولی ، محمد صدیق عمرانی ، کامریڈ حیدر بلوچ ،زرینپ گولہ سمیت دیگر موجود تھے ۔

ڈی آر او آفتاب احمد لون نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہے امیدوار اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ضابطہ اخلاق کے اندر رہے کر تمام امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ضلع کے اندر نماز کے اوقات میں لوڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ عشاء نماز کے بعد کوئی بھی امیدور لوڈ اسپیکر استعمال نہیں کرسکے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلف ضابطہ اخلاق کے ایکڑ کے تحت کاروائی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ تمام امیدوار قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہونگئے تاکہ امن وامان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا کوئی بھی امیدوار قانون سے بالا تر نہیں ہے کسی بھی امدیوار نے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری کاروائی ہوگی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں