سندھ ترقی پسند پارٹی کاکالاباغ ڈیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 6 جولائی 2018 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کاکالاباغ ڈیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دمیں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے کالاباغ ڈیم کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر عبدالستارجاگیرانی ،نظام مستوئی ،عبدالرزاق لغاری ،محمد عمر سولنگی ،سید علی شاہ ،خادم سرکی ، خان چانڈیو اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نئے کالاباغ ڈیم کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیااورڈی سی چوک پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالا باغ ڈیم سندھ دشمن منصوبہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا انہوںنے کہاکہ سندھ پہلے ہی خشک سالی کا شکارہے اورسندھ کی زمین پانی کی قلت کے سبب بنجر بن گئی ہیں لوگ پانی کو ترس رہے ہیں اور کالاباغ ڈیم بناکرسندھ کو بنجر کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں