ڈی سی جیکب آباد کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 12 جولائی 2018 17:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ڈی سی کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ سہولیات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد عمران علی نے ضلع جیکب آبادکی مختلف پولنگ اسٹیشنزکا ورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا عام انتخابات 2018کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن قراردیے گئے اسکولز اورعمارتوں میں موجود سہولیات کاجائزہ لینے کے بعد ڈی سی عمران علی نے فوری طورپر ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایات دیں جن پولنگ اسٹیشنزپر بجلی کانظام نہیں ان پولنگ اسٹیشنزپر سولر سسٹم لگانے کی ہدایات دیں محکمہ بلڈنگ اورتعلیم کے افسران کو ڈی سی عمران علی نے ہدایت کی کہ ضلع جیکب آبادمیں پولنگ اسٹیشنز پر پینے کے پانی ،باتھ روم اوردیگر سہولیات سمیت صفائی کویقینی بنایاجائے بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام افسران سے میٹنگ بھی کی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں