حیدرآباد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری تاہم اس کے باوجود گرمی اور حبس میں کمی نہیں آسکی

پیر 16 جولائی 2018 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پیر کو صبح حیدرآباد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری تاہم اس کے باوجود گرمی اور حبس میں کمی نہیں آئی ہے، تمام دن آسمان پر بادل چھائے رہے جس کے باعث شہریوں نے تفریح کے لئے دریائے سندھ کا رخ کیا، معمولی بونداباندی کے باوجود حیسکو نے گھنٹوں بجلی بند رکھی۔

(جاری ہے)

پیر کو دن بھر حیدرآباد اور گردونواح میں آسمان پر سیاہ بادل چھائے رہے اور صبح میں ہلکی بارش بھی ہوئی، بادل چھائے رہنے اور بونداباندی کے باوجود گھٹن اور حبس میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے، تمام دن بادل چھائے رہنے کی وجہ سے شہریوں نے المنظر دریائے سندھ جامشورو اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کیا، ہلکی بونداباندی کے باوجود حیسکو حکام نے اپنی روش برقرار رکھی اور شدید گرمی اور حبس میں گھنٹوں بجلی بند رکھی جس کے باعث شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا، حیدرآباد سٹی لطیف آباد اور قاسم آباد کے کئی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں