جیکب آبادمیں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 12سرکاری ملازمین کو وارننگ اورشوکاز نوٹس جاری

پیر 16 جولائی 2018 23:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 12سرکاری ملازمین کو وارننگ اورشوکاز نوٹس جاری ڈی سی نے امیدواروں کو (آج) طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف محکموں پر 12سرکاری ملازمین کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اورڈی سی عمران علی نے وارننگ اورشوکاز نوٹس جاری کیے ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی سی عمران علی نے بتایاکہ سیپکو ،لوکل گورنمنٹ ،محکمہ تعلیم اوردیگر محکموں کے 12سے زائد ملازمین کے خلاف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کاروائی کی ہے متعلقہ محکمے کے سیکریٹریز کو بھی آگاہ کیاگیاہے دوسری جانب الیکشن ضابطہ اخلاق اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے منگل کو ڈی سی نے امیدواروں کا اجلاس طلب کرلیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں