جیکب آبادشہرسے اغواء ہونے والی ہندوعورت شہدادکوٹ سے بازیاب،2افراد گرفتار

منگل 17 جولائی 2018 17:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) جیکب آبادشہرسے اغواء ہونے والی ہندوعورت شہدادکوٹ سے بازیاب،2افراد گرفتار ہندوبرادری کا بائی پاس پر ساری رات دھرناجاری رہا شوہرکی مدعیت میں ہندوعورت کے اغواء کامقدمہ درج عورت عدالت میں پیش بھائی کے حوالے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع کوئٹہ رو ڈ پر دن دیہاڑے دوکارسوار افراد نے اپنے دوبچوںسمیت گھرجانے والی ہندوعورت سندھیا کماری کو زبردستی کارمیں بٹھاکر اغواء کرکے باآسانی جیکب آباد کی حدود سے فرار ہوگئے بروقت پولیس کو اطلاع اور ناکہ بندی کے باوجود ملزمان جیکب آباد پولیس کی جانب سے قائم کردہ کئی چوکیوں کو پارکرکے شہداد کوٹ پہنچے جہاں ساسولی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پولیس کو ہندوعورت ملی جسے اپنی تحویل میں لے کر دوافراد بلوچستان کے رہائشی عبدالظاہر بروہی اور کرن کمارکو گرفتارکرلیا واقع کے خلاف ہندوبرادری کی جانب سے بائی پاس پر پنچائت کے صدر لعل چندسیتلانی کی قیادت میں دھرنادیاگیاجس میں جے یوآئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری،پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو ،پی پی کے میرلیاقت لاشاری ،زیب خان پہنور ودیگرنے شرکت کی مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کے خلاف نعرے لگائے مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کی بھی توڑپھوڑ کی دھرنا ساری رات جاری رہا صبح جب شہدادکوٹ پولیس نے بازیاب کرائی گئی عورت کو ملزمان سمیت جیکب آباد پولیس کے حوالے کیاتو احتجاج ختم کیاگیا بازیاب کرائی گئی ہندوعورت کو جیکب آبادکی عدالت میں پیش کیاگیا سندھیا کماری کے بیان کے بعداسے بھائی سنتوش کمار کے حوالے کیاگیا دوسری جانب واقع کا مقدمہ سٹی تھانہ پر مغوی ہندوعورت کے شوہر روی کمارکی مدعیت میں گرفتارملزمان کے خلاف درج کیاگیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں