الیکشن میں کسی کو گڑبڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

بدھ 18 جولائی 2018 19:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) الیکشن میں کسی کو گڑبڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سختی سے نمٹاجائے گا ،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جیکب آباد عمران علی نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں پی ٹی آئی امیدوار اسلم ابڑو، اکرم ابڑو، سردارسجادبلیدی ،پی پی کے اعجازجکھرانی، زیب خان پہنور ،متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر اے جی انصاری اوردیگرنے شرکت کی ڈی ایم او عمران علی نے کہاکہ عام انتخابات کو صاف شفاف اورغیر جانبدار بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں ضابطہ اخلاق پر پابندی سے عمل کیاجائے گا ،کوئی بھی شخص یا امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،انہوںنے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ کارکنان اورحامیوں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہر شور شرابا اور ہلڑ بازی نہ کرنے کا پابند بنائیں کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں