جیکب آبادشہرمیں گیس کابحران، شہرکے متعددعلاقوں میں ایک ماہ سے گیس کی فراہمی معطل

جمعرات 19 جولائی 2018 17:40

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) جیکب آبادشہرمیں گیس کابحران شہرکے متعددعلاقوں میں ایک ماہ سے گیس کی فراہمی معطل شہر ی مشکلات کاشکار سوئی گیس حکام عوام کی ایک بھی سننے کوتیارنہیں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرمیں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے شہرکے متعددعلاقوںمیں ایک ماہ سے گیس کی فراہمی بند ہے جس کے باعث شہری لکڑیاں استعمال کرنے اورسلنڈر گیس لینے پر مجبورہیں جیکب آبادکے اے ڈی سی کالونی ڈاکٹرزیب اسٹریٹ اوردیگر علاقوں کے مکین سخت پریشانی کاشکارہیں کشورکمار،پردیپ ،اشوک کمار ،زاہد علی ،محمد یوسف اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس حکام کو کئی بار شکایات کیں لیکن کوئی سننے والا نہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی ،زونل مینیجر نوٹس لے کر شکایات کاازالہ کریں بصورت دیگر سوئی گیس آفس کاگھیرائو کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں