صاف شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، کمشنر جیکب آباد

جمعرات 19 جولائی 2018 23:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) صاف شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کااظہار کمشنر لاڑکانہ ڈویژن نوید احمدشیخ نے جیکب آبادمیں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنرعمران علی سمیت ضلع کے افسران نے شرکت کی کمشنرلاڑکانہ نے کہاکہ عام انتخابات کوصاف شفاف بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں کسی بھی شخص یا امیدوارکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے نہیں دی جائے گی اگرکوئی اس کا مرتکب ہواتو ا س کے خلاف الیکشن کمیشن ایکٹ 2017کے تحت کاروائی کی جائے گی علاوہ ازیں پولنگ کے عملے کو پرامن اورشفاف بنانے کے لیے قانون نافذکرنے والے ادارے بھرپورتعاون کریں گے بعدازاں کمشنر نوید احمدشیخ نے مختلف پولنگ اسٹیشن کادورہ کیا اور پولنگ اسٹیشن میں موجود سہولیات کاجائزہ لیا کمشنر لاڑکانہ نے حکام کو ہدایت کی کہ جن پولنگ اسٹیشن میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ جلد مکمل کیے جائیں اورجہاں بجلی کی سہولت موجودنہیں وہاں سولرکاانتظام کیاجائے اور ضلع جیکب آبادکی پولنگ اسٹیشن پر پینے کے پانی ،باتھ روم ،صفائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں