ڈی سی او عمارہ خان گائوں مان میں واگزار کرائی گئی سرکاری زمین پر پٹوار خانہ کاسنگ بنیاد رکھ دیا

ضلع بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘عمارہ خان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈی سی او عمارہ خان نے قصور کے نواحی گائوں مان میں واگزار کرائی گئی سرکاری زمین پر پٹوار خانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق اور دیگر محکمہ مال کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ مان گائوں میں اس جگہ پر عرصہ دراز سے کچھ مقامی لوگ ناجائز طور پر قابض تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق نے اس سرکاری جگہ کو واگزار کروایا اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس جگہ پر پٹوار خانہ قائم کیا جائے جس سے اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائیگا اور قبضہ مافیا کو دوبارہ اس جگہ پر قابض ہونے کا موقع بھی نہ ملے گا ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گائوں مان میں پٹوار خانہ سرکل مان کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور کسی کوسرکاری زمین پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور جو لوگ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں انکے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا خوف و خطر کاروائی کریں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں