ڈی سی او قصور کی ہدایات ‘اے سی پتوکی کا ایل پی جی ریفلنگ کرنیوالے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈائون

دوکانیں سیل اور مقدمات درج‘پھولنگر ، حبیب آباد اور جمبر میں ایل پی جی ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی کا ناجائز طور پر ایل پی جی ریفلنگ کرنیوالے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈائون ‘31دوکانیں سیل اور مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز ناجائز طور پر ایل پی جی ریفلنگ کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 31دوکانیں سیل کر کے مقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پھولنگر، حبیب آباد اور جمبر میں ایل پی جی کی ریفلنگ کرنیوالے جن افراد اور دوکانوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان میں مور گیس شاپ ، چوہدری گیس سنٹر پھولنگر ، راجپوت گیس سنٹر ، صابری گیس سنٹر ، طالب گیس شاپ ، مصطفی گیس شاپ ، مہر گیس سنٹر ، سلطان گیس سنٹر ، راشد گیس سنٹر ، عبدالستار گیس سنٹر ، مقبول گیس شاپ ، کاشف گیس سنٹر ، جیلانی گیس سنٹر ، ارائیں گیس ڈیلر ، ہدایت علی گیس شاپ ، محمد ساجد گیس ڈیلر ، طارق گیس ڈیلر ، فہد گیس ڈیلر ، فخر شاہ گیس ڈیلر ، سید ذاکر حسین گیس ڈیلر ، سخی عباس گیس سنٹر ، اقبال گیس سنٹر ، محمد احمد گیس سنٹر ، رائو معین گیس ٹریڈر ، صفدر گیس ٹریڈر، شہباز گیس سنٹر ، مغل گیس سنٹر ، ماشاء اللہ گیس سنٹر ، مکہ گیس سنٹر ، محسن انٹر پرائزز پارکو گیس اور عمران مٹو گیس ڈیلر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں