بجلی چوری کا خاتمہ میری اولین ترجیحی میں شامل ہے، ایس ای واپڈا قصور نذیر احمد لودھی

بدھ 14 دسمبر 2016 20:22

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) بجلی چوری کا خاتمہ میری اولین ترجیحی میں شامل ہے۔ انشاء اللہ بجلی چوری کو جڑ سے ختم کردیں گے نقصان پہنچانے والوں کو کسی قیمت پر معاف نہیںکیا جائے گا 1266 بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے ہیں اور ان کو ڈ ٹیکشن بل میں ڈال کر وصول کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایس ای واپڈا قصور نذیر احمد لودھی نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ کسی بھی وقت چیکنگ کی جا سکتی ہے اس لئے وقت مقرر نہیں رورل ایکسئین محمد انور وٹو کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ کمرشل اور گھریلو میٹروں کو خود چیک کر کے روزانہ کی بنیاد پر مجھے رپورٹ دی جائے اس کے علاوہ جو میٹر ریڈر گھریلو یا کمرشل صارف کو اضافی یونٹ ڈالیں انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔

واپڈا نیاز نگر کے یونین چئیرمین اسلم بلو چ نے اپنی یونین کی طرف سے ان تمام کاوشوں پر ایس ای واپڈا کی کارکردگی کو زبرست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید کی ہے کہ واپڈا ملازمین اور صارفین دونوں کیلئے بہتر ثابت ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں