ڈی سی او قصور کی ہدایات ‘محکمہ ماحولیات کا آلودگی کا باعث بننے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کیخلاف کریک ڈائون ،ایک ہسپتال اور ایک لیبارٹری سیل

جمعرات 15 دسمبر 2016 19:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کا آلودگی کا باعث بننے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ایک ہسپتال اور ایک لیبارٹری سیل ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات فہیم نسیم نے انسپکٹرز محمد ناصر ، وقاص امین ، اشرف گجر اور عبدالرشید کے ہمراہ ضلع قصور کے مختلف ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی چیکنگ کی اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات ‘ہسپتال کا فضلہ صحیح طریقے سے تلف نہ کرنے پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014ء کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے آصف ہسپتال پتوکی اور پنجاب لیبارٹری قصور کو سیل کر دیا ہے ۔

ڈی او ماحولیات فہیم نسیم نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ انفیکشن فضلہ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کا انتظام کریں اور ایسا نہ کرنے والوں کو کسی طرح کی رعایت نہ دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈی او ماحولیات نے کھڈیاں خاص اور تحصیل چونیاں کی مارکیٹوں میں پولیتھن شاپنگ بیگ بیچنے والے دوکانداروں کیخلاف بھرپور کاروائی کی ۔انہوں نے بتایا کہ کالے شاپر انسانی صحت کیلئے مضر ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے کالے پولیتھن بیگ بنانے اور اور بیچنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں