راہداری منصوبے کی تکمیل سے معاشی انقلاب برپا ہوگا،میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:41

قصور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت ختم ہوگی اور معاشی انقلاب برپا ہوگا، ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے مسلم لیگی راہنما حاجی منظوراحمدکی بیٹی کی شادی کے موقع پر صحافیوں وپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے عوامی خدمت ہی واحدراستہ ہے ‘نفرت اور الزام تراشی کی سیاست ملک کو پیچھے لے جاسکتی ہے‘وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہوچکاہے‘ ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں ‘سی پیک بارے کوئی مخصوص ٹریڈپالیسی نہیں بنائی‘ آزادانہ تجارت کے معاہدے میں ملکی مفادکا تحفظ یقینی بنایاجائیگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاک فوج قیام امن اورجرائم کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی تربیت اوراستعدادبڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں