ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پولیو مہم19دسمبر سے شروع ہو گی ‘5لاکھ82ہزار 109بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ‘عمارہ خان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘چیئر مین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد ، اے ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد یاسین ‘ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد ناصر اسلام خاں ‘ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیو ٹریشن پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم‘ایگزیکٹو ممبر پی ایم اے قصور ڈاکٹر شفیق احمد اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عمارہ خان نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 19دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جو21دسمبر 2016ء تک جاری رہے گی جبکہ 22دسمبر کو فالواپ ہو گا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ضلع میںٹارگٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ82ہزار 109بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع میں 113یونین کونسل انچارجز ، 240ایریا انچارجز ، 1125موبائل ٹیمیں ، 122فکسڈ ٹیمیں ، 50ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر کل1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 10ہزار 980،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 67ہزار681، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 43ہزار 310اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 60ہزار 138بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں