تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹرپر وصولی کا سلسلہ شروع

پیر 19 دسمبر 2016 12:26

قصور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹرپر وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا‘عوام کسی بھی قسم کی درخواست دے کر کمپیوٹر پر اندراج کروائیں فوری عمل در آمد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹر پر وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی آئی جی پنجاب خود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ میں درخواست دینے والے سائلین کی درخواستوںکا اندراج اب کمپیوٹر پر ہو گا جس کا میسج درخواست دھندہ اور تفتیشی آفیسر کے موبائل نمبر پر جائے گا۔ جس کی نگرانی پولیس کے اعلی افسران خود کریں گے اور درخواستوں کو جلد نہ نمٹانے پرمتعلقہ تفتیشی آفیسر سے باز پرس کریں گے۔ اس نظام کے متعارف کروانے سے تھانہ میں داخل ہوتے ہی جو رشوت کا سلسلہ شروع ہوتا تھا ختم ہو جائے گااور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں