حکومت عوام کی فلاح کیلئے بہترین کام کررہی ہے، رانامحمدحیات خاں

منگل 20 دسمبر 2016 12:25

قصور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں‘موجودہ حکومت عوام کی فلاح کیلئے بہترین کام کررہی ہے۔ ان خیالا ت کااظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن و رکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے اپنی گفتگومیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو چاہئیے کہ منفی پروپیگنڈے اور احتجاج کی سیاست چھوڑکر ملکی ترقی کے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے تاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کا سفر آسانی سے طے کرسکے‘ ملکی ترقی کی راہ میں کانٹے بچھانے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی انتھک محنت اورکاوشوں سے پاکستان میں روشنی‘امید اور امن کا سفر شروع ہوچکاہے‘دہشتگردی کے واقعات میں خاطرخواہ کمی حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے‘حکومت بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگارکے مناسب مواقع بھی فراہم کررہی ہے تاکہ پاکستان میں کوئی بھی پڑھالکھا نوجوان بیروزگار نہ رہے اور پڑھے لکھے نوجوان اپنی صلاحیتیںبروئے کار لاکر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں