انسداد پولیومہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی پی اوقصور

منگل 20 دسمبر 2016 12:27

انسداد پولیومہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی پی اوقصور
قصور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)ڈی پی اوقصورسید علی ناصررضوی نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں شروع کی جانیوالی حالیہ انسداد پولیومہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ‘ٹیموں اور پولیوکے کیمپوں کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ ضلع بھر میں شرو ع ہونیوالی سپیشل پولیومہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 20تھانوں کے ایس ایچ اوزکو احکامات صادرکرنے کیساتھ ساتھ سیکورٹی پلان بھی جاری کیاگیاہے ‘پولیو مہم کی نگرانی چاروں ایس ڈی پی اوز کررہے ہیں‘تمام ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پولیومہم کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے اہلکار مسلح اسلحہ ہونگے اور پولیوڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں