قصور، محکمہ صحت کی ٹیم کے چھاپے ،ایک گودام سیل، تین میڈیکل سٹوروں پر چالا ن

بدھ 21 دسمبر 2016 23:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) محکمہ صحت کی ٹیم کے چھاپے ایک گودام کو سیل جبکہ تین میڈیکل سٹوروں کے چالا ن کر دیئے گئے ڈرگ کنٹرول کی ٹیم نے دن رات چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہر میڈیکل سٹور کو چیک کرنے کی حکمت عمل تیار کر ے گئی ڈی سی او قصور اور ای ڈی او ہیلتھ کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم کے انچارج ثناء اللہ سیف نے تمام ڈرگز انسپکٹروں کے ساتھ چھاپوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ایک میڈیسن کا گودام سیل جبکہ تین میڈیکل سٹوروں کے چالان کر کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھیج دیئے ڈرگ کنٹرول کی ٹیم روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او کو پیش کر ے گی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں