لوکل گورنمنٹ الیکشن کے سلسلہ میں خالی ہونیوالی ایک سیٹ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

منگل 3 جنوری 2017 20:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع قصور میں لوکل گورنمنٹ الیکشن 2016ء کے سلسلہ میں خالی ہونیوالی ایک سیٹ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد خالد رشید کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوکل گورنمنٹ الیکشن 2016ء کی خالی ڈائریکٹ سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تحصیل قصور میں یونین کونسل نمبر 10چیڑیوان وارڈ نمبر 6سے جنرل کونسلر کی خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن 24جنوری 2017ء کو منعقد ہوگا۔

اس الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 6اور 7جنوری کو وصول کئے جائینگے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے چوہدری عبدالواحد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ یونین کونسل نمبر 10چیڑیوان وارڈ نمبر 6کے جنرل کونسلر کی نشست بابو اصغر ڈوگر کے ممبر ضلع کونسل ٹیکنو کریٹ سیٹ منتخب ہونے سے خالی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں