مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بدولت آئندہ بھی حکومت بنائے گی،ملک رشیداحمدخاں

ہفتہ 7 جنوری 2017 13:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ قائد وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی شب وروزمحنتوں اورکاوشوں سے دیوار گرا کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کردیاہے‘آئندہ بھی اگر تحریک انصاف نے دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی تو وہ ریت کی دیوار ہی ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجارہاہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران افراتفری اورمنفی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور یہ عناصر خائف ہیں کہ اگر توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی کارکردگی کی بدولت آئندہ بھی حکومت بنائے گی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں