شیخ رشید احمد کا 17مئی کو الیکشن ہونے کا دعویٰ، خونی دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا

تیار ی کرلیں ، 2017میں ہی الیکشن ہوں گے ، جب تک نوازشریف موجود ہے ، نہ پاکستان بنے گااور نہ ہی تبدیلی آئے گی ، عمران خان نے دو دھرنے دیئے لیکن اب شیخ رشید خونی دھرنا دے گا جعلی ، چورحکومت کو گھر بھیج کردم لیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا پی ٹی آئی کے زیراہتمام جلسے سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

شیخ رشید احمد کا 17مئی کو الیکشن ہونے کا دعویٰ، خونی دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17مئی کو الیکشن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ تیار ی کرلیں ، 2017میں ہی الیکشن ہوں گے ، جب تک نوازشریف موجود ہے ، نہ پاکستان بنے گااور نہ ہی تبدیلی آئے گی ، عمران خان نے دو دھرنے دیئے لیکن اب شیخ رشید خونی دھرنا دے گا جعلی ، چورحکومت کو گھر بھیج کردم لیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو قصور میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پہلے کہاتھاکہ قربانی ہوگی لیکن قصاب بھاگ گیا، اتنی پابندی سے کالج کبھی نہیں گیا جس پابندی سے عدالت جارہاہوں ،پوری امید ہے کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا، شیخ رشید اس وقت تک خونی دھرنا دے گا، جب تک کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا حصول ہمارا حق ہے ، ججز نے قوم کو انصاف دینے کے لیے حلف لیاہے ،قطری شہزادے کا مال کہہ کر ساری دنیا میں ہماری ناک کٹوادی۔انھوںنے کہاکہ ہمیں ہی الیکشن ہوں گے ، جب تک نوازشریف موجود ہے ، نہ پاکستان بنے گااور نہ ہی تبدیلی آئے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں