کوچ کی رکشہ سے ٹکر‘ ایک جاں بحق 6 زخمی

بدھ 25 جنوری 2017 12:29

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) الہ آباد سے چونیاں آتے ہوئے کوچ کی رکشہ سے ٹکر‘ ایک جاں بحق 6 زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق کوچ الہ آباد سے چونیاں آرہی تھی کہ میرکوٹ نہر کے مقام پر تیزرفتاری کیوجہ سے سامنے چونیاں جانیوالے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی ساکن پتوکی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین سمیت چھ افراد حمیداں بی بی‘ رشیداں بی بی ساکن بھیڑاں‘ ثمینہ بی بی ساکن ازائی پور‘ عرفان سجاد ساکن چونیاں‘ محمدعاصم اور زین ساکن پتوکی زخمی ہوئے جنہیں پٹرولنگ پولیس بہڑوال کے اہلکاران محمد یحییٰ ASI‘ نعیم اختر‘ اعجازاحمد‘محمدمجاہد‘محمدنعیم وغیرہ نے ریسکیوکرکے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چونیاں پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں