ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ سپورٹس گالا 2017کا انعقاد ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

بدھ 25 جنوری 2017 19:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج قصور میں سالانہ سپورٹس گالا 2017ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس عمارہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ، اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف رضا ،پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ ، ممبر زبورڈ آف گورنرز‘والدین ،طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کا آغاز روایتی شمع کو روشن کر کے کیا گیا اوراس موقع پر رنگ برنگے غبارے اور کبوتر چھوڑ کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ طلباء و طالبات نے پی ٹی شو اور ٹیبلو پیش کئے اور کھلاڑیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر قصور کو سلامی پیش کی گئی ۔ پروگرام کے شرکاء خصوصاً ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور منتظمین کو پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی ۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کو سکول انتظامیہ کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں