عوامی طاقت کا دوسرانام مسلم لیگ (ن) ہے اور پاکستانی قوم کے حقیقی رہنما وزیراعظم محمدنوازشریف ہیں،رانامحمدحیات خاں

جمعہ 27 جنوری 2017 12:47

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا ہی کہ عوامی طاقت کا دوسرانام مسلم لیگ (ن) ہے اور پاکستانی قوم کے حقیقی رہنما وزیراعظم محمدنوازشریف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خام خیالی اور خوابوں کی دنیامیں رہنے والے عمران خان کی غیرپختہ سیاسی جماعت ہے جو صرف حصول اقتدارکی خاطر بیرونی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر غیرجمہوری طریقے سے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے لیکن باشعور اور غیور عوام نے انہیں بلدیاتی انتخابات میں بُری طرح مستردکیا اور آنیوالے قومی انتخابات میں انکے امیدواروں کی ضمانتیں تک ضبط ہوجائیں گی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پانامہ لیکس میں نوازشریف کا نام نہیں ہے‘ آنیوالے انتخابات میں خیبرپختونخواہ سمیت تمام صوبوں سے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ملکی ترقی کا سفر یونہی جاری و ساری رہے گا مخالفین صرف اسی تنخواہ پر کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں