قصور میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون

منگل 31 جنوری 2017 12:48

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی طارق بشیر چیمہ نے ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی حکم پر پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران طارق چوہان‘ محمدشہباز‘ مزمل میو اور محمدبشیر کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے 24پتنگیں برآمد کرکے چار الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا فعل ہے‘خلاف ورزی کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا‘ پتنگ باز اکثر چھتوں پر پتنگ بازی کرتے ہیں اورپولیس کے چھاپہ پر فرار ہو جاتے ہیں جس مکان کی چھت پر پتنگ بازی ہوگی اس گھرکاسربراہ اس کا ذمہ دار ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں