پیپلز پارٹی کی عوام کے لئے قربانیاں سیاستدانوں کے لئے ایک مثال ہیں، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب عوام اب بھی مستفید ہورہے ہیں

سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 2 فروری 2017 21:49

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی مزدورں کی جماعت ہے اس ملک کے لیے اس کی بہت سی قربانیاں ہیں جو ملک کے سیاستدانوںکیلئے ایک مثال ہے پیپلزپارٹی د ن بہ دن مزید مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والا کل اس مزدوروں کی جماعت کا ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک جس دور سے گزررہا ہے عوام جانتے ہیں پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے غریبوں کا ساتھ دیا ہے بینظیر انکم سپورٹپروگرام سے غریب عوام اب بھی مستفید ہورہے ہیں بینظیر ایک عظیم لیڈر تھیںانہوں نے اس ملک کی خاطر شہادت کا نذرانہ دیا پیپلز پارٹی کا دور دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے آئے روز جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے ڈاکٹر شکیل احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں