ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا حکم ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

دودھ کے 60نمونہ جات تجزیہ کیلئے لاہور بھجوا دیئے گئے ‘رزلٹ آنے پر کاروائی ہو گی

جمعہ 3 فروری 2017 16:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون ‘دودھ کے 60نمونہ جات تجزیہ کیلئے لاہور بھجوا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے حکم پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر عبدالمجید کی نگرانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد خالد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرو ٹیکنالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور رانا عبداللہ خان نے صبح 7بجے چاروں تحصیلوں میں ناکے لگا کر دودھ لیجانے والی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کر کے 60عدد نمونہ جات برائے تجزیہ لیکر لاہور لیبارٹری بھجوادیئے ہیں ۔

جن کے رزلٹ آنے پر دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں