لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کا عزم کررکھاہے، رانا سکندرحیات خاں

ہفتہ 4 فروری 2017 11:52

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء)بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں اور جڑیں عوام میں ہیں‘ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کا عزم کررکھاہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں نے سابق نائب ناظم یوسی7سٹی قصور عامراعجازچوہدری کے ڈیرہ میں اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کرتے ہوئے سابق نائب ناظم عامراعجازچوہدری ایڈووکیٹ‘آزادکونسلرڈاکٹرنویدتصور‘سابق کونسلرمہرمحمدحسین بھولاودیگرسینکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کی حکومت نے جب اقتدارسنبھالا اس وقت ملک مسائلستان بناہواتھا ‘ محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی مدبرانہ پالیسیوں سے ملک ترقی پذیر ممالک کی صف سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آکھڑاہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ محمد نوازشریف اور شہبازشریف نے مجھ نوجوان پر جو اعتمادکرکے ٹکٹ دیکر ضلعی چیئرمین منتخب کروایاہے انشاء اللہ اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع قصورکو پنجاب کا سب سے ماڈل اور ترقی یافتہ ضلع بناکر دم لیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ صحت اور تعلیم میری ترجیحات ہیں ‘صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ سیاست مجھے ورثے میں ملی ہیں اسلئے سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود اورضلع کی تعمیروترقی کے لئے اپنا کرداربھرپور طریقے سے ادا کرونگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں