نامعلوم ملزمان نے ٹوکوں کے وارکرکے ایک شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 4 فروری 2017 11:57

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) نواحی گائوں کوٹلہ شیخ نتھامیں نامعلوم ملزمان نے ٹوکوں کے وارکرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ صدرقصورکے علاقہ کوٹلہ شیخ نتھا کے رہائشی میاں ظہیرنے پولیس کو بتایاکہ میں اپنے والد میاں غلام سرور کے ہمراہ گھر میں موجودتھا کہ تین نامعلوم ملزمان زبردستی گھرمیں داخل ہوگئے اور میرے والد میاں غلام سرور کو سرمیں ٹوکوں کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں