شریف خاندان پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، میاں زبیر

عمران خان نے ملک کی عوام کو بیدار کیا اور اپنے حق کی خاطر لڑنے کا شعور اُجاگر کیا، راہنماء پاکستان تحریک انصاف الہ آباد

ہفتہ 4 فروری 2017 20:21

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) ملک کی لُوٹی ہوئی رقم واپس لانا ہوگی ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں شریف خاندان پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں دھوکہ اور فراڈ کرنے والے کبھی عوام دوست نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار راہنماء پاکستان تحریک انصاف الہ آباد میاں زبیرنے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے کرتے ہوئے کیا پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین کے کامیاب دھرنوں اور جلسوں نے ثابت کردیا کہ ملک میں کرپشن کے کنگ عدالتوں میں پیش کئے جا رہے ہیں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی محنتوں سے آج اپوزیشن بھی مظبوط ہے ہمارے ملک کودن رات لُوٹنے والے آخر کاراحتساب کے تیار ہو گئے جس میں اہم کردار پاکستان تحریک انصاف کا ہے جس نے ملک کی عوام کو بیدار کیا اور اپنے حق کی خاطر لڑنے کا شعور اُجاگر کیا مزید میاں زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میڈیا بہت مظبوط بن چکا ہے ملک کی ترقی و بہتری کے لئے میڈیا بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ہم اپنے ملک پاکستان کو کرپشن سے چھٹکار ا دلوا نے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں ملکی حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ حکومت وقت کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہیں آئے روز ہمارے نوجوان روزگار نہ ملنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل بن گیا اور امیر دن بدن دولت مند ہوتے جا رہیں ملک میں سرمایہ کرنے کی بجائے کرپشن کے بادشاہ بیرون ملک عوام کا لوٹا ہوا پیسا اپنے کاروبار میں لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

افاقہ کشی کا شکار ہمارے ملک کے عوام ان چوروں لیٹروں سے تھک چکے ہیں ہمارے حلقہ NA140میں ترقیاتی منصوبے کا غذی کاروائی تک محدود ہو کر رہ چکے ہیں متعدد دیہات میں تو آج تک تعلیم کی سہولیات فراہم نہیںہوسکی ۔جہاں پر لوگ اپنے بچوں کو مہنگے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہیں کچھ بچے مالی حالات بہتر نہ ہونے پر تعلیم سے محروم بیٹھے ہیں جو کہ جبری مشقت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں