سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، میاں وسیم اختر

پیر 6 فروری 2017 11:03

سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، میاں وسیم اختر
قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) رکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں امن و سلامتی آئے گی‘ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں کھلیں گی‘ سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسندعناصر اسے بھی کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ بناناچاہتے ہیں، ہم ایسانہیں ہونے دیںگے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے ایک تقریب میں پارٹی ورکروں اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہوئی ہے اورنہ صرف اپنے موجودہ پانچ سال بلکہ آئندہ پانچ سال کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) ہی منتخب ہوگی‘حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ، سچی اورکھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کوہرموقع پرشکست دی ہے اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہوگئے ہیں‘عوام جانتے ہیں کہ انتشار اورافراتفری کی سیاست کون کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں