پولیس نی16ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 7 فروری 2017 11:29

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون میں 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ریاض عباس ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور نے ہمراہ دیگر ملازمان مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروشوں غلام قادر،عبدالمجید عرف بدلی،صفدر،حبیب عرف حبیبو،ذوالفقار،افتخارکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے آدھا کلو چرس اور90بوتل شراب برآمد کرکی جبکہ دو ملزمان کے قبضہ سے ایک بندوق اور رائفل 7MMمعہ گولیاں برآمد کی اسی طرح 8قمار بازوں نوید ،سلیم ،فیاض،مصطفی،شبیر،یوسف ،عثمان اور انور کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کرلی ہے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں