پھولنگر ،ْ میاں بیوی نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی ،ْ بیوی جھلس کر ہلاک ،ْ خاوند شدید زخمی

منگل 7 فروری 2017 13:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پھولنگرکے علاقہ مدینہ کالونی میں میاں بیوی نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی‘بیویجھلس کر ہلاک اور خاوندشدیدزخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھولنگرکے علاقہ مدینہ کالونی کے رہائشی اقبال اور اس کی بیوی شہزادی کاآپس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر جھگڑا ہوگیا جو اس قدر بڑھا کہ اشتعال میں آکر دونوں نے ایک دوسرے پر پٹرول پھینکا اور آگ لگا دی جس کیوجہ سے دونوں بری طرح جھلس گئے،چیخ و پکار سن کر محلے کے لوگوں نے انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق لاہورجناح ہسپتال میں داخل مسمات شہزادی جاں بحق ہوگئی ہے ،ْ محمداقبال شدیدزخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں