ضلع میں مساجد‘ امام بارگاہوں ‘مزارات اور دینی درسگاہوں کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنادیاگیاہے ، ڈی پی او

ہفتہ 25 فروری 2017 12:29

قصور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورسیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اورپولیس معہ سیکورٹی اداروں کی محنت سے ضلع قصور میں پُرامن اور ہرکسی قسم کے خطرات سے محفوظ ہے لیکن اسکے باوجود دہشتگردی کی حالیہ لہرکے تناظرمیں ہمیں دن رات دشمن سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع قصورمیں مساجد‘ امام بارگاہوں ‘مزارات اور دینی درسگاہوں کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنادیاگیاہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزیدموثربنائیں ‘عوامی مقامات ‘ہوٹلوں‘ سرائے‘ بس و ویگن سٹینڈ پرلوگوں کی آمدورفت پرکڑی نظر رکھی جائے اس سلسلہ میں معمولی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں