ضلع میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا،ڈی پی او

ہفتہ 25 فروری 2017 12:29

قصور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)ضلع قصور میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری ، 19خطرناک اشتہاریوں سمیت37جرائم پیشہ کو گرفتارکرلیاگیا،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوسی ہدایات پر قصور پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،رابری،چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 19خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں اے اور بی کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں اسی طرح پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی11منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی3.5کلو گرام چرس اور60بوتل شراب برآمد کرلی ہیں جبکہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی6ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5پسٹل اورپمپ ایکشن برآمد کی،قمار بازی کرنے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 5مقدمات درج کئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں