حکومت ملکی تعمیروترقی کا مشن جاری رکھے گی، میاں وسیم اخترشیخ

جمعہ 3 مارچ 2017 11:52

قصور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیروترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے‘حکومت نے اپنے عرصہ اقتدارمیں تعمیروترقی اور عوام کا معیارِ زندگی بلندکرنے کیلئے ریکارڈ عملی اقدامات کرکے اپنی عوامی مقبولیت بلندیوں پر پہنچادی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے پارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی عوام مقبولیت نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اور اپوزایشن کا گرینڈ الائنس موجودہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ملک کو ترقی کی طرف لے جارہے ہیں ‘سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پر پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوجائے گا ‘حکومت ایمانداری سے ملکی تعمیروترقی کا مشن جاری رکھے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں