سول ڈیفنس قصورکے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر سیمینارکا انعقاد

جمعہ 3 مارچ 2017 11:52

قصور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) محکمہ سول ڈیفنس قصورکے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر سیمینارکا انعقادکیاگیا جس میں تنظیم شہری دفاع کے اعلیٰ عہدیداران‘طلباء اور تاجربرادری کی کثیرتعداد نے شرکت کی جس میں سول ڈیفنس آفیسرنے ایک جاری کردہ خاص سلوگن کے تحت سیمینار کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ کسی بھی آفت‘چاہے وہ قدرتی آفت ہو اس کے خلاف ہم سب اکٹھے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے خطاب میں سول ڈیفنس کو مضبوط اور فعال بنانے پر زوردیا اوریہ بھی کہا کہ سول ڈیفنس قصورمیں تنظیم شہری دفاع متحرک ہے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد یوسف ڈپٹی گروپ وارڈن نے حالات حاضرہ میں سول ڈیفنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تنظیم کے رضاکاران کی خدمات کو سراہا اسکے علاوہ تاجربرادری کے شرکاء نے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر کہا کہ ہم سب کو اس عہد کی تجدیدکرناہوگی کہ ہر آڑے وقت میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے‘ شہری دفاع میں شامل ہوکر اس تنظیم کو رواں دواں رکھنے کیلئے خلوص نیت اورجذبہ خدمت خلق سے اپناکرداراداکرینگے‘ضلعی انتظامیہ کے شرکاء نے کہا کہ تنظیم شہری دفاع میں شامل ہوکر تنظیم کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں